وفاقی وزارت تعلیم نے سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزارت تعلیم نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تعطیل ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق 10 اگست سے ہوگا۔ وفاقی سیکرٹری برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی ہدایت پر کیے گئے اس فیصلے کا مقصد مختلف مضامین میں کمزور بچوں پر توجہ دی جائے گی۔
ملک میں فائیو جی نیلامی مارچ اپریل میں ہونے کا امکان ہے، پی ٹی اے
جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عملے کے تمام ارکان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ معمول کے اوقات کے مطابق کام پر حاضر ہوں گے۔