اسلام آباد، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں چین کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات چینی سفیر ژا بانگ زے ڈانگ سے ہوئی۔
ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال، بالخصوص ایران اسرائیل کشیدگی پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے اسرائیل کی جانب سے مذاکرات کے دوران ایران پر کیے گئے حملوں کو عالمی قوانین اور سفارتی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
جیل کی بیرک سے خیبرپختونخوا کانظام نہیں چلایا جاسکتا،گورنر
ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات نہ صرف علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں بلکہ عالمی سفارتی روایات کی بھی توہین ہیں۔
مولانا فضل الرحمان اور چینی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اسرائیل تنازعے کو فوری طور پر سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جائے اور جنگ بندی کے لیے عالمی سطح پر کوششیں تیز کی جائیں۔
سیاسی مخالفت کو ذاتی دشمنی نہیں بنانا چاہیے، عطا تارڑ
دونوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ خطے کو پرامن رکھنے کے لیے سیاسی و سفارتی ذرائع استعمال کرنا ناگزیر ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور معاشی تعاون پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔