محکمہ موسمیات نے 25جون سے 2جولائی تک ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔
ترجمان کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی حصوں میں داخل ہو رہی ہیں،25جون کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی
اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے،مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین ، گجرات اور گوجرانوالہ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
لاہور،شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال اور ساہیوال میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے،25سے28 جون کے دوران حیدرآباداور کراچی میں بھی بارش متوقع ہے۔