اسرائیلی جارحیت سے عالمی امن کو خطرہ ہے، اسحاق ڈار

اسرائیلی جارحیت سے عالمی امن کو خطرہ ہے، اسحاق ڈار


استنبول: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت سے عالمی امن کو خطرہ ہے۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے او آئی سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں۔ اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے امت مسلمہ کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ امید ہے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے او آئی سی اپنا بھرپور کردار اد ا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا کی روک تھام کے لیے مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش ہے۔ اور اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن کو شدیدخطرات لاحق ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔ اور اسرائیلی جارحیت سے ہزاروں کی تعداد میں خواتین اور بچے شہید ہوئے۔ غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اور ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ اور اسرائیلی جارحیت سے عالمی امن کو خطرہ ہے۔ بھارت نے پاکستان پر بلا جواز جارحیت کی۔ اور بھارت نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔ تاہم پاکستان نے بھارتی جارحیت پر اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سب سے پہلے باہمی اختلافات ختم کرنا ہوں گے، ترک صدر

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی امن و استحکام کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ اور بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہوئے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کے حصے کا پانی روکنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ پاکستان کا پانی روکنا جنگ تصور کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرحل ہونا چاہیئے۔ اور خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top