جدید ٹیکنالوجی کو لوگوں تک منتقل کرنا چاہتے ہیں، آصف زرداری

جدید ٹیکنالوجی کو لوگوں تک منتقل کرنا چاہتے ہیں، آصف زرداری


اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم جدید ٹیکنالوجی کو لوگوں تک منتقل کرنا چاہتے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بے نظیر ہنر مند پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آئی ایس پی کے اجرا میں اس وقت کے وزیرخزانہ نوید قمر کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ پروگرام کے تحت بچوں اور بچیوں کو تعلیم سمیت تمام حقوق فراہم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام کے ذریعے قوم کے بچوں اور بچیوں کو ہنر مند بنایا جائے گا۔ اور بے نظیر ہنر مند پروگرام کے تحت کمپیوٹر، جدید تعلیم اور ہنر سکھائے جائیں گے۔ ہنر سیکھ کر نوجوان دیارغیر ملک کا نام روشن کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر اپوزیشن بدتمیزی کرے گی تو اسی زبان میں جواب ملے گا، عظمیٰ بخاری

آصف علی زرداری نے کہا کہ بیرون ملک نرسنگ جیسے شعبے کی بڑی مانگ ہے۔ اور بچیوں کو نرسنگ جیسے شعبے میں تربیت فراہم کی جائے گی۔ ہنر مند پروگرام کے ذریعے جرمن اور چینی زبانیں بھی سکھائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے وژن کے تحت عام لوگوں کو بااختیار بنانا چاہتی ہے۔ اور محنت کش کا بیٹا بھی ہنر سیکھ کر اپنے خاندان کی کفالت اور قوم کی خدمت کرسکتا ہے۔ ہم جدید ٹیکنالوجی کو لوگوں تک منتقل کرنا چاہتے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top