ہری پور، شہراور گرد و نواح میں جمعے کی شام تیز آندھی، گرج چمک اور موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آ گئی، جس سے شہریوں نے راحت محسوس کی، بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
تیز ہواؤں اور طوفان کیساتھ بارش،این ڈی ایم اے ایڈوائزری جاری
تیز ہواؤں کے باعث بعض علاقوں میں درخت اور سائن بورڈز گرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بارش کے بعد موسم خنک ہو گیا اور شہریوں نے کھلی فضا میں نکل کر لطف اندوزی کی، کسان طبقے نے بارش کو فصلوں کے لیے فائدہ مند قرار دیا۔