پاک بھارت کشیدگی میں ثالثی، پاکستان نے ٹرمپ کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کردیا

پاک بھارت کشیدگی میں ثالثی، پاکستان نے ٹرمپ کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کردیا


حکومت پاکستان نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے باضابطہ طورپرنامزد کر دیا ہے۔

سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے 2025 کے اوائل میں پاک بھارت بحران کے دوران کلیدی سفارتی کردار ادا کیا اوران کی بروقت مداخلت سے ایٹمی جنگ کا خطرہ ٹل گیا۔

ایران سے بات چیت جاری، سیز فائرمذاکرات کی شرط ، ایران ایٹمی طاقت کے قریب تھا، ٹرمپ

اعلامیے کے مطابق آپریشن “بنیانُ مرصوص” میں پاکستان نے بھارتی جارحیت کا دفاعی اورمحدود ردعمل دیا جبکہ ٹرمپ کی کوششوں سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہوئی۔

انہوں نے نہ صرف جنگ رکوانے میں مدد دی بلکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش بھی کی، جسے پاکستان نے سراہا ہے، جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد ناگزیر ہے۔

پاکستان نے امریکی صدر کی مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں کو بھی قابل تحسین قراردیا اور کہا کہ ان کی قیادت عالمی امن و استحکام کے لیے مثبت کردارادا کر رہی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top