پاکستان اے وی سی نیشنز کپ والی بال میں کے کوارٹر فائنل میں ہفتہ کو انڈونیشا سے مقابلہ کرے گا۔ کامیابی کی صورت میں پاکستان میڈل کاحقدار بن جائے گا۔
پاکستان ایشین والی بال کنفیڈریشن کے تحت بحرین میں جاری پہلی نیشنز کپ والی بال ٹورنامنٹ کے گروپ سی میں فلپائن اور چائینیز تائپے کو شکست دے کرگروپ چیمپئن بنا تھا۔
دیگر کوارٹر فائنل مقابلوں میں آسٹریلیا کا جنوبی کوریا، قطر کا ویت نام اورمیزبان بحرین کا چائینیز تائپے سے ٹکراو طے ہے۔