وزیراعظم شہبازشریف کا امریکی وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔
وزیراعظم نے پاک بھارت جنگ کے خطرے کو ٹالنے میں امریکی کردار کو سرہاتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے بیان سے پاکستان کی جنوبی ایشیا میں حوصلہ افزائی ہوئی، صدر ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق مثبت بیانات حوصلہ افزا ہیں۔
حیدرآباد تا سکھر موٹروے کی لاگت 395 ارب سے کم کر کے 364 ارب روپے کر دی گئی
پاکستان بھارت سے تمام مسائل بشمول کشمیر پر بامعنی مذاکرات کا خواہاں ہے،وزیراعظم نےایران اسرائیل کشیدگی کے پرامن حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، آئی ٹی اور معدنیات پر پاک امریکا تعاون بڑھانے پر زور دیا، وزیراعظم شہبازشریف نے دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے دہشتگرد گروہوں کیخلاف مؤثر کارروائی کا ذکر کیا،امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو سراہا۔
صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی ملاقات کو وزیراعظم نے مثبت قرار دیا،وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ نے باہمی تعاون کو عملی شکل دینے پر اتفاق کیا۔
ایف آئی ایچ نیشنز کپ،پاکستان فائنل میں پہنچ گیا
وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت دہرائی،وزیراعظم شہبازشریف نے مارکو روبیو کو بھی جلد دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
امریکی وزیر خارجہ روبیو نے پاکستان سے تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا،روبیو نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا، مارکوروبیو کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ علاقائی و عالمی امن کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔