وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کیلئے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے امور پرجائزہ اجلاس منعقد کیا گیا، شہباز شریف نے کہا کہ جہازوں کی کمی سے بحری تجارت پر سالانہ 4 ارب ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ خرچ کرنا پڑتا ہے۔
ہماری جوابی کارروائی ابھی مکمل نہیں ہوئی، اسے ضرور مکمل کیا جائے گا، محسن رضائی
شہبازشریف نے 2 ہفتے کے اندر پی این ایس سی کا بزنس پلان پیش کرنے کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ پلان میں قومی خزانے سے سالانہ 4 ارب ڈالر کا بوجھ ختم کرنے کا لائحہ عمل شامل ہو۔
وزیراعظم کو پی این ایس سی کی کارکردگی پربریفنگ میں بتایا گیا کہ ادارے کے پاس مختلف نوعیت کے 10 بحری جہاز موجود ہیں، جو 724,643 ٹن کارگو لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔