لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری، ہوا چلنےسے گرمی کی شدت میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، دن کے وقت میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور شمال مشرقی پنجاب اورآزادکشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی، موسم خوشگوار
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دوسری جانب صبح سویرے ظفروال میں موسلادھاربارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔
واضع رہے کہ محکمہ موسمیات نے 20 تا 24 جون ملک میں پری مون سون بارشوں کے آغاز کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے، مختلف علاقوں میں تیزہوائیں اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔