گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر نے کہا ہے کہ بھارت نے ہم پر جنگ مسلط کی، جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔
گورنر نے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھا کہ کس طرح ہماری افواج نے بہادری سے دفاع کیا ، صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اوربلاول بھٹو نےعالمی سطح پربہترین اندازمیں پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔
تعلیم کوئی آسائش نہیں بلکہ بنیادی حق ہے، آصفہ بھٹو
سردار سلیم حیدر نے زور دیا کہ اب سب سے اہم ترجیح معیشت کو مستحکم کرنا ہے، پارٹی رہنما پروین شیخ کے گھر بھی گئے۔
انہوں نے ان کے شوہر کے انتقال پراظہارِ تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔