آٹھ بڑی سرکاری، غیرسرکاری کاروباری کمپنیوں اور کنسورشیم نے قومی ائیرلائن(پی آئی اے) خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق دلچسپی کا اظہار کرنے والی پارٹیوں میں کئی بڑے تاجر اوربڑی نجی کمپنیاں شامل ہیں،ائیربلیوِ، اےکے ڈی گروپ، عارف حبیب اورمیاں منشا بھی اظہار دلچسپی والوں میں شامل ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ60 لاکھ ڈالرز کا اضافہ
اسی طرح فوجی فرٹیلائزر لمٹیڈ ، فاطمہ فرٹیلائزر، لکی سیمنٹ لمٹیڈ، ہب پاور ہولڈنگز، کوہاٹ سیمنٹ اور میٹرو سیمنٹ نے بھی اظہار دلچسپی دکھایا ہے،آگمنٹ سیکورٹیز، سیرین ائیر اورسردار ڈی بلوچ کمپنی نے بھی اظہار دلچسپی دستاویزات جمع کروائی ہیں۔
ذرائع پی آئی اے کے مطابق ضروری کاغذات کی چھان بین کے بعد تیس دنوں میں پارٹیوں کو تمام تفصیلات شئیر کردی جائیں گی،چھان بین کلئیر کرنے والی پارٹیوں کو پندرہ جولائی کے بعد باقاعدہ شارٹ لسٹ کیا جائے گا،یاد رہے پچھلے ماہ پی آئی اے کو دوبارہ نج کاری کیلئے باقاعدہ پیش کیا گیا تھا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
دوسری جانب سرکاری حکام کہتے ہیں کہ قومی ایئرلائن کے 51 فیصد اثاثوں کی اس سال اکتوبر میں نج کاری کردی جائے گی،کسی غیرملکی کمپنی نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی نہیں دکھائی،پارٹیوں کو آج (19 جون) تک اپنا اظہار دلچسپی جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔