کلینک آن ویلز صحت کے شعبے میں ایک انقلاب لائے گا، مریم نواز

کلینک آن ویلز صحت کے شعبے میں ایک انقلاب لائے گا، مریم نواز


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کلینک آن ویلز صحت کے شعبے میں ایک انقلاب لائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کلینک آن ویلز فیز 2 کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کو مفت علاج کی سہولیات دیں گے۔ اور لوگوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات دینا میرا خواب ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں صحت کے شعبے میں بہت کام ہوا۔ 4 سال لوگوں کو صحت کی سہولیات ملنا بند ہوئیں۔ اور 4 سال ایسے بھی تھے جس میں کینسر کے مریضوں کو ادویات نہیں ملتی تھیں۔ لیکن اب صحت کے شعبے میں دوبارہ بہتری آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سفارتی سطح پر پاکستان کو تاریخی کامیابی ملی ہے، سنیٹر شیری رحمان

مریم نواز نے کہا کہ میری ساری توجہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے پر ہے۔ جبکہ دوردراز کے لوگوں کو 2 ماہ کی ادویات گھر پر پہنچائی جاتی ہیں۔ کلینک آن ویلز کے پہلے فیز میں 250 گاڑیاں تھیں اب 911 ہوگئی ہیں۔ اور 911 کلینک آن ویلز آج کے بعد پورے پنجاب میں پھیل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کلینک آن ویلز صحت کے شعبے میں ایک انقلاب لائے گا۔ میؤ اسپتال میں عام شہری کی طرح پرچی لے کر اپنا چیک اپ کرایا۔ اور کلینک آن ویلز کا ڈیٹا روزانہ چیک کرتی ہوں۔ کلینک آن ویلز کی گاڑیوں میں بچوں کا بھی علاج کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی خدمت ایک عبادت ہے۔ اور سرکاری اسپتال میں اگر کوئی ڈاکٹر کہے کہ باہر سے دوائی لاؤ تو اس کی شکایت کریں۔ جبکہ کلینک آن ویلز میں چند ماہ میں ایک کروڑ سے زائد لوگوں کاعلاج ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں صحت کی سہولیات کا جال بچھانے جا رہے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top