فلم ایسا میڈیم ہے جس سے ہم اپنا مؤقف دنیا کے سامنے رکھ سکتے ہیں، سلطانہ صدیقی

فلم ایسا میڈیم ہے جس سے ہم اپنا مؤقف دنیا کے سامنے رکھ سکتے ہیں، سلطانہ صدیقی


کراچی: صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی نے کہا ہے کہ فلم ایسا میڈیم ہے جس سے ہم اپنا مؤقف دنیا کے سامنے رکھ سکتے ہیں۔ اور نوجوانوں کے تخلیقی کام کو محفوظ بنانے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔

ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی نے پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں بجٹ کا سیشن بھی چل رہا ہے لیکن شرجیل میمن ہمیشہ ایک آواز پر چلے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مالکانہ حقوق کے حوالے سے نوجوانوں کو تعلیم دینا ہو گی۔ اور جب میں نے فلم سوسائٹی بنائی تو نوجوانوں کے کام کو دیکھ کر اندازہ ہوا کہ ان کے کام کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خود سے محبت کرنا سیکھو، یہی اصل خوبصورتی ہے، حمائمہ ملک

سلطانہ صدیقی نے کہا کہ نوجوانوں کے تخلیقی کام کو محفوظ بنانے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔ اور سندھ حکومت نے میرا بہت ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ فلم ایسا میڈیم ہے جس سے ہم اپنا مؤقف دنیا کے سامنے رکھ سکتے ہیں۔ اور حالیہ پاک بھارت جنگ میں ہمارے میڈیا نے ذمہ دارانہ کردار نبھایا۔

صدر ہم نیٹ ورک نے کہا کہ سندھ حکومت نے پہلی بار فلم فیسٹیول کے لیے بجٹ رکھا ہے۔ اور سندھ حکومت بچوں کی جبری شادی اور خواتین کے حوالے سے جو قانون سازی کرتی ہے وہ بے مثال ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top