ملک میں دس ارب روپے کا آن لائن فراڈ سامنے آگیا جس میں ایک درجن کے قریب مقامی وغیر ملکی کمپنیاں اور افراد ملوث ہیں،ایف آئی اے اکنامک کرائم ونگ نے منی لانڈرنگ قانون کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
ہم انویسٹی گیشن ٹیم کے مطابق مقدمے میں کئی غیرملکی کمپنیاں اور افراد بھی نامزد ہیں،مقدمہ متن کے مطابق مقامی نجی بینکوں کے ساتھ مل کر ہزاروں افراد کو جعلی نوکریوں اور کاروبار کا جھانسہ دے کر اربوں روپے لوٹے گئے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 2ہزار245 روپے کی کمی
آن لائن فراڈ کا نیٹ ورک اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہے،ایف آئی اے حکام کے مطابق مقدمے میں غیرملکی شہریوں اور مقامی افراد کو پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
نیٹ ورک کے فراڈ کا حجم پچاس ارب تک جا سکتا ہے،رواں برس آن لائن فراڈ کی ایک لاکھ تیس ہزار شکایات درج کی گئی ہیں۔