5 دنوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 95 روپے کا اضافہ ہوگیا

5 دنوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 95 روپے کا اضافہ ہوگیا


لاہور میں پانچ دنوں میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں 95 روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا ہے۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق لاہور میں 5 دنوں میں گوشت کا پرچون ریٹ 366 سے بڑھ 461 روپے ہو گیا۔

آج لاہور میں تھوک ریٹ 318 روپے کلو، پرچون ریٹ 304 روپے کلو ہے، سرکاری نرخنامے میں گوشت 461 روپے کلو ہے۔

لاہور میں اوپن مارکیٹ میں چکن کا صافی گوشت 550 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے، ٹولٹن مارکیٹ میں مرغی کا صافی گوشت 500 روپے کلو ہو گیا جبکہ بون لیس چکن 600 روپے کلو ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ڈالر سستا ہو گیا

پشاور میں زندہ برائلر مرغی کا ریٹ 330 روپے کلو، سوات میں 340 روپے کلو مقرر کیاگیا ہے، فیصل آباد میں تھوک ریٹ 294، پرچون ریٹ 308 روپے اور مرغی کا گوشت 446 روپے کلو ہے۔

سیالکوٹ میں تھوک ریٹ 309 روپے کلو، زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 323 روپے کلو جبکہ برائلر گوشت 468 روپے کلو ہے۔ملتان میں زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 298 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 312 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے، برائلر گوشت 450 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

کراچی میں زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 318، پرچون ریٹ 326 روپے کلو جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت 506 روپے کلو ہو گئی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top