صدرمملکت کا ایئر ہیڈ کوارٹرزکا دورہ، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوسراہا

صدرمملکت کا ایئر ہیڈ کوارٹرزکا دورہ، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوسراہا


صدرمملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو نے ان کا استقبال کیا۔ صدرکی آمد پر چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ایئرچیف نے صدرمملکت کو پاک فضائیہ کی آپریشنل حکمت عملی، فورس اسٹرکچراورمستقبل کی جنگوں کے تناظر میں جاری منصوبوں پرتفصیلی بریفنگ دی۔

فتنہ الہندوستان کے مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان کیساتھ رشتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے،ڈی جی آئی ایس پی آر

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاک فضائیہ نے پہلی بار فل اسپیکٹرم آپریشنز کیے جن میں خلائی، سائبراورالیکٹرانک وارفیئر کومربوط کیا گیا۔

صدر زرداری نے پاک فضائیہ کے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، جذبے اورعزم کو سراہا اورکہا کہ ان کی بدولت خطے میں طاقت کا توازن ازسرنوترتیب پایا۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے فضائیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی اورنیشنل ISR اینڈ انٹیگریٹڈ ایئر آپریشنز سینٹر کا بھی دورہ کیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top