قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سولر پلیٹس پر18 فیصد ٹیکس تجویز مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کمیٹی اراکین نے سولر پلیٹس پر 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے پر شدید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا
کہ سولر پلیٹس اب غریب لوگ لگوا رہے ہیں،مہنگی بجلی سے چھٹکارا حاصل کرنے کی بجائے وسائل کو مہنگا کیا جا رہا۔
گرفتار کرنے سے ملک آگے بڑھے گا تو سب کو گرفتار کریں،سینیٹرفیصل واوڈا
سینیٹر احمد خان نے کہا بڑے بڑے کاروباری افراد نے سولر پلیٹس اسٹاک کر رکھی ہیں،لوگوں نے اعلان کردہ ٹیکس سے اربوں روپے کا غیر قانونی منافع کمایا۔
چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ قائمہ کمیٹی سولر پلیٹس پر عائد ٹیکس کو مسترد کرے گی،انہوں نے یقین دہانی کرائی سولر پلیٹس پر عائد 18 فیصد ٹیکس کی تجویز کمیٹی سے واپس ہوگی۔