پنجاب میں 1800دیہات کو ماڈل ویلج بنائیں گے، مریم نواز

پنجاب میں 1800دیہات کو ماڈل ویلج بنائیں گے، مریم نواز


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں 1800دیہات کو ماڈل ویلج بنائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں نہ ٹیکس لگایا نہ ہی بڑھایا۔ اور پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈویلپمنٹ پروگرام پیش کیا ہے۔ شہر اور دیہات میں ترقی اور سہولیات کا فرق ختم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کے ثمرات اب گاؤں گاؤں پہنچیں گے۔ اور پنجاب میں 1800 دیہات کو ماڈل ویلج بنائیں گے۔ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے ساتھ پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ بھی لا رہے ہیں۔ ترقی اب امیر اور غریب کا فرق نہیں دیکھے گی بلکہ سب کے لیے ترقی برابر ہو گی۔

مریم نواز نے کہا کہ عام آدمی کی خدمت کے جذبے سے آئے ہیں۔ اور عوام کی فلاح و بہبود کا مشن پورا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ کاشتکاروں سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ جبکہ کاشتکاروں کو 129 ارب سے زائد فنڈز دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرین ٹریکٹر اسکیم سے ہزاروں نہیں لاکھوں کاشتکار مستفید ہوں گے۔ اور مزید ٹریکٹرز کے لیے ساڑھے 15 ارب روپے دے رہے ہیں۔ 12 ہزار کلو میٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیر و توسیع ایک ریکارڈ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر میں اصلاحات کی ضرورت ہے، بیرسٹر گوہر علی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نواز شریف کینسر اسپتال اور نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسی سال مکمل ہو جائے گا۔ جبکہ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ پاکستان کا پہلا سینٹر ہوگا۔ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں تمام مہلک امراض کا علاج اور ریسرچ ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ طلبا کو ہونہار اسکالر شپ دیں گے اور لیپ ٹاپ بھی ملیں گے۔ جبکہ اب پنجاب کے کسی اسکول میں بچے زمین پر نہیں بیٹھیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ لیہ اور بھکر جسے دور دراز اضلاع کو موٹروے تک رسائی دیں گے۔ جبکہ مظفر گڑھ اور میانوالی کو بھی بہترین مواصلاتی لنک دیں گے۔ مزدور کے بچوں کو بھوکا نہیں سونے دیں گے۔ اور راشن کارڈز کے لیے 40 ارب روپے دیں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top