پیپلز پارٹی رہنما شازیہ مری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہا ہے کہ وزیراعظم بتائیں حکومت شمسی توانائی کے استعمال کی حوصلہ شکنی کیوں کر رہی ہے؟
شازیہ مری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کے دوران کہا کہ نہروں کے معاملے میں آپ ہمارا ساتھ دیں، اگر آپ سندھ کے بیٹے ہیں تو نہروں کے معاملے پر ہمارا ساتھ دیں گے، آپ کراچی، حیدر آباد کو سندھ سے الگ نہیں کر سکتے ہیں، کراچی سندھ کا ہے اور رہے گا.
خیبرپختونخوا کا ٹوٹل بجٹ شرینی کی طرح آپس میں بانٹنے میں ہی پورا آتا ہے، عظمیٰ بخاری
دوسری جانب شازیہ مری کی تقریر کے دوران ایم کیو ایم اراکین کا احتجاج شروع ہوگیا، ایم کیو ایم کی آسیہ اسحاق شازیہ مری کی نشست کے قریب آ گئیں، ایوان میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی اراکین میں شدید تلخ کلامی ہوئی.
شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی سولر پر 18 فیصد ٹیکس کی حمایت نہیں کرے گی، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ہے۔