خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ، فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں پر کارروائی کرکے 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، فتنہ الخوارج کے 14 دہشتگرد ہلاک
علاوہ ازیں شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ، ہلاک خوارج دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔