گلگت میں باراتیوں کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں دلہا سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق چھلت نگر میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں باراتیوں کی گاڑی دریا میں جا گری ، حادثے میں دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افراد لقمہ اجل بن گئے۔
ڈی آئی خان اور لیہ میں ٹریفک حادثات ، 8 افراد جاں بحق ، 37 زخمی
ریسکیو حکام کے مطابق دلہا باراتیوں کے ساتھ دلہن لینے جا رہا تھا، موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی دریا برد ہو گئی ، اب تک تین افراد کی نعشیں نکالی جا چکی ہیں، باقی لاشوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔