ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد کی شدید مذمت کی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ یہ سیاسی فیصلہ ہے جس کی کوئی تکنیکی یا قانونی بنیاد نہیں،ایران نے سیف زون میں نئے یورینیم افزودگی کا مرکز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایران کا کہنا ہے کہ قرارداد پر مزید جوابی اقدامات پلان کیے جا رہے ہیں، اعلان جلد کیا جائے گا، ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو نئے افزودگی مرکز کی اطلاع دے دی ہے۔
ایٹمی توانائی ایجنسی میں ایران کو جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دینے کی قرارداد منظور
واضح رہے کہ ایران نے کہا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے لیے کوشش نہیں کررہا،ایٹمی عدم پھیلاؤ کا حامی ہے، طاقت کا مظاہرہ حقائق کو تبدیل نہیں کرسکے گا۔یہ بات ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنے ایک بیان میں کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کا حصول نہیں چاہتا، دشمن اس پر حملہ کرنے کے لیے اندرونی کشمکش کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں ایسی کوششوں کو ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ زبردست طاقت کا خطرہ حقائق کو تبدیل نہیں کرے گا،امریکی عسکریت پسندی صرف عدم استحکام کو ہوا دے رہی ہے۔