سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں، شازیہ مری

سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں، شازیہ مری


اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں۔ تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ بھی ناکافی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے وفاقی بجٹ پر ردعمل میں کہا کہ مہنگی بجلی سے نجات کا واحد ذریعہ سولر پینل تھا جس کو عوام سے دور کر دیا گیا۔ ہم سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ بھی ناکافی ہے۔ جبکہ حیدرآباد، کراچی موٹروے پر صرف 15 ارب روپے مختص کر کے مذاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی اختلافات کو نفرتوں اور دشمنی میں نہ بدلیں، بیرسٹر گوہر

شازیہ مری نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہے اور کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافی ٹیکس سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہو گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top