وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ کرپٹو کرنسی کے لئے امریکی اقدامات پاکستان کے لئے مشعل راہ ہیں۔
بلال بن ثاقب نے وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی صدرکی ڈیجیٹل اثاثہ جات کی کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات کی،ملاقات میں بٹ کوائن، ڈیجیٹل اثاثہ جات اور ڈی سنٹرلائزڈ انفراسٹرکچر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر بلال بن ثاقب نے پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے شعبے میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کرپٹو کرنسی کیلئے مضبوط ریگولیٹری فریم ورک تیار کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
پاکستان میں بلاک چین اور ڈیجیٹل اثاثوں کیلئےجامع پالیسی تیار کی جا رہی ہے،پالیسی کا مقصد معیشت کو ڈیجیٹل دور سے ہم آہنگ کرنا ہے،ڈیجیٹل کرنسی کی پالیسی کا مقصد سرمایہ کاری کو بھی متوجہ کرنا ہے۔
اس موقع پر روبرٹ ہو ہائنز کا کہنا تھا کہ کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے شعبے میں پاکستان کیساتھ تعاون کے امکانات خوش آئند ہیں،ڈیجیٹل معیشت عالمی ترقی کالازمی جزو بن چکی ہے۔