افغان باشندوں سمیت غیر قانونی تارکین وطن کی بڑی تعداد کو واپس بھجوا دیا گیا

افغان باشندوں سمیت غیر قانونی تارکین وطن کی بڑی تعداد کو واپس بھجوا دیا گیا


افغان باشندوں سمیت غیر قانونی تارکین وطن کی بڑی تعداد کو واپس بھجوا دیا گیا۔

خیبر پختونخوا سے افغان باشندوں سمیت غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، صوبائی محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز براستہ طورخم 631 افغان سیٹزن کارڈ کے حامل افراد کو افغانستان واپس بھجوایا گیا۔

اسلام آباد نے محفوظ ترین شہروں میں دنیا کے بڑے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا

براستہ طورخم ایک ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو افغانستان بھیجا گیا، محکمہ داخلہ کے مطابق دوسرے مرحلے کے تحت مجموعی طور پر 50 ہزار سے زائد افراد کو براستہ طورخم افغانستان بھجوایا جا چکا ہے۔

خیبرپختونخوا کہ محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ ستمبر 2023 سے اب تک خیبر پختونخوا سے مجموعی طور پر 5 لاکھ، 27 ہزار سے زائد افراد کو افغانستان بھجوایا گیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top