واشنگٹن، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان اورچینی وزیر خزانہ لان فوان نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
وزیر خزانہ نے پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے چین کی مستقل حمایت کو سراہا ہے اورآئی ایم ایف پروگرام کیلئے پاکستان کی بھرپورحمایت پر سعودی عرب اورچین کا شکریہ ادا کیا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کل پاکستان روانہ ہوں گے
وزیرخزانہ نے چینی ہم منصب کو پاکستان میں ٹیکس، توانائی شعبے میں اصلاحات اور پانڈا بانڈ کی تازہ صورت حال سے بھی آگاہ کیا، نجکاری، سرکاری مالیات اور سرکاری اداروں میں اصلاحات سے متعلق بتایا گیا۔
وزیرخزانہ نے پانڈا بانڈ کے اجراء کے لئے پیپلز بنک آف چائنہ سے تعاون کی درخواست کی اور سعودی اور چینی وزیر خزانہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
دوسری جانب سینیٹرمحمد اورنگزیب نے سعودی وزیرخزانہ محمد الجدعان سے ملاقات کی اوروزیرخزانہ نے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا۔