سپریم کورٹ بار نے پہلگام واقعے پر سخت مؤقف اپنانے اور بھارتی سفارتکاروں کو 48 گھنٹےمیں پاکستان سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
صدر سپریم کور ٹ بار کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ بھارت کی ایک اور ناکام سازش ہے ،بھارت کی ریاستی دہشتگردی بے نقاب ہو چکی ،، کلبھوشن یادیو اسکا زندہ ثبوت ہے ،کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
پاکستانی افواج علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں،بھارت کی انسانی حقوق کی پامالیاں عالمی برادری کے نوٹس میں لائی جائیں۔
کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھیں گے،بھارت عالمی توجہ اپنی ناکامیوں سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے ۔