گھیے کا چھلکا وزن کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت

گھیے کا چھلکا وزن کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت


چھلکے میں غذائی ریشہ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو ہاضمے کو سہارا دیتا اور پیٹ بھرنے کے احساس کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔یہ ممکنہ طور پر وزن کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس اور ضروری وٹامن بھی فراہم کرتا ہے جو مجموعی صحت بہتر بناتے ہیں۔

گھیے کا چھلکا پوٹاشیم اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں فائبر کا زیادہ مواد آنتوں کی حرکت بہتر بناتا ہے اور قبض کو روکنے میں مدد کر سکتا ہے۔ لیکن صرف اسی گھیے کا چھلکا محفوظ اور قابل استعمال ہے جس پر کیمیائی مادوں کا چھڑکاؤ کم ہوا ہے۔

احتیاطی تدابیر:

اوکی کے رس کا زیادہ استعمال خون میں سوڈیم کی سطح کم کر سکتا ہے جو ممکنہ طور پر کمزوری، الجھن یا صحت کی شدید پیچیدگیوں کا باعث بنتا ہے۔

اس موسم گرما میں گھیے کو اپنی خوراک میں شامل کریں

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ’’گرمیوں میں ہر ہفتے گھیا کھانا صحت کے لیے اچھا ہے کیونکہ یہ جسم کو ہائیڈریٹ کرنے میں مدد کرتا ہے۔ البتہ کچھ احتیاطی تدابیر کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔‘‘

یہ سی، بی کمپلیکس اور کے جیسے ضروری وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہے۔ فائبر فراہم کا اچھا ذریعہ بھی ہے، جو اسے آپ کے آنتوں کی صحت اور ہاضمے کے لیے دوست بناتا ہے۔ یہ فائبر آپ کا پیٹ بھر کر اور مجموعی کیلوری کی مقدار کم کرکے وزن گھٹانے میں عمدہ مدد کرسکتا ہے۔

زیادہ پانی کی مقدار (تقریباً 92 فیصد ) کے ساتھ گھیا ایک قدرتی ہائیڈریٹر ہے جو گرمی کی شدت کا مقابلہ کرنے کے لیے بہترین ہے۔ یہ پوٹاشیم زیادہ ہونے کی وجہ سے بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن کنٹرول کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ڈاکٹر سلیم کا کہنا ہے 100گرام لوکی تقریباً 17 کیلوریز اور 2.9 گرام فائبر فراہم کرتی ہے اور اسے ہفتے میں دو یا تین بار کھایا جا سکتا ہے۔

متنوع فوائد:

٭ یہ قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔ لوکی کا وٹامن سی آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے، جس سے آپ انفیکشنز یعنی چھوتی بیماریوں کے خلاف زیادہ مزاحم ہو جاتے ہیں۔

٭ ہمارے جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے کی خاطر ایک قدرتی نظام موجود ہے۔ گھیا اس قدرتی عمل کو توانا بنا کر ہماری مجموعی تندرستی کو بہتر بناتا ہے۔

٭ جلد کو خوبصورت بناتا ہے۔گھیا آپ کی جلد کا دوست ہے! اس کے وٹامنز اور معدنیات جلد کی صحت مند کارکردگی اور جوان ہونے کو فروغ دیتے ہیں۔

٭ یہ سبزی انسان کی نیند کے معیار کو بہتر بنانے میں بھی مدد کر سکتی ہے۔

٭ گردوں کی اچھی صحت کا ضامن ہے۔ لوکی میں پوٹاشیم کی زیادہ جبکہ سوڈیم کی کم مقدار اسے ان لوگوں کے لیے موزوں بناتی ہے جن کو گردے کے مسائل درپیش ہوں۔

٭ لوکی آسانی سے ہضم ہونے کی وجہ سے گرمیوں کے موسم کے دوران ایک اہم کھانا بھی ہے۔

ضمنی اثرات:

لوکی میں کیوکربیٹاسین کیمیکل شامل ہے جو کچھ لوگوں میں پیٹ کی خرابی کا سبب بنتا ہے، خاص طور پر اگر لوکی کڑوی ہو۔ اس لیے لوکی کا انتخاب احتیاط سے کریں اور تلخ سبزی سے پرہیز کریں۔

الرجک رد عمل:

کچھ لوگوں کو لوکی سے الرجی ہو تی ہے۔ ان میں گھیا کھانے سے سوجن، دانے یا خارش ہو سکتی ہے۔

اگرچہ عام طور پر شوگر کے مریضوں کے لیے اپنے کم گلیسیمک انڈیکس کی وجہ سے گھیا محفوظ ہے، لیکن خون میں شکر کی سطح کی نگرانی کرنا ضروری ہے کیونکہ گھیے کاضرورت سے زیادہ استعمال مختلف حالتوں کا سبب بن سکتا۔ بڑی مقدار میں لوکی کھانے یا مرتکز شکلوں جیسے رس کو اپنی خوراک میں شامل کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

گھیا ایک ورسٹائل سبزی ہے جس کا لطف مختلف طریقوں سے لیا جا سکتا ہے … سالن، سوپ، اسٹر فرائز، یہاں تک کہ میٹھے کے ذریعے۔ لہٰذا اس موسم گرما میں لوکی کو اپنی خوراک میں شامل کریں اور اس کے تازگی اور صحت کو فروغ دینے والے فوائد کا تجربہ کریں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top