گھر میں سب سے بڑا ہونا نعمت بھی ہے اور بوجھ بھی، سونیا حسین

گھر میں سب سے بڑا ہونا نعمت بھی ہے اور بوجھ بھی، سونیا حسین


معروف اداکارہ سونیا حسین نےکہا ہے کہ گھر میں سب سے بڑا ہونا ایک نعمت کیساتھ ایک بوجھ بھی ہوتا ہے۔

ایک انٹرویومیں سونیا نے اپنی زندگی میں برداشت کی گئی مشکلات، والدین کی علیحدگی، والد کی عدم موجودگی اور بطوربڑے بہن بھائی اپنی قربانیوں پرکھل کربات کی۔

ناظرین ہم ٹی وی کے ایک اور شاہکار’’دستخط‘‘ کو دیکھنے کیلئے بے چین

اداکارہ نے بتایا کہ بچپن میں انکے والد زندگی میں موجود نہیں تھے، جس کی وجہ سے انہیں نہ صرف جذباتی صدمہ برداشت کرنا پڑا، میں نے یہ سیکھا کہ والدین بھی انسان ہوتے ہیں ان سے بھی غلطیاں ہوسکتی ہیں، میں نے انہیں معاف کیا تاکہ خود کو سکون دے سکوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے خاندان میں سب سے بڑی اولاد ہیں اوریہ کرداراپنی جگہ ایک خاموش جدوجہد ہے آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ آپ مضبوط رہیں، سب کا خیال رکھیں اورکبھی کمزورنہ ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ کئی بارانہیں والدین کے درمیان توازن بھی رکھنا پڑا اور بہن بھائیوں کے لیے ایک والدین جیسا کردار بھی ادا کرنا پڑا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top