چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے یواے ای کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے اماراتی وزیر دفاع اوراماراتی چیف آف اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں علاقائی سیکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،جنرل ساحر شمشاد مرزا نے توازن کونسل کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کی۔
ٹی پی کینال کھولنے پر سندھ حکومت کا وفاق سے احتجاج
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے توازن انڈسٹریل پارک کا دورہ کیا،انہوں نے مختلف مینوفیکچرنگ سہولیات کا مشاہدہ کیا۔
اماراتی قیادت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کو سراہا۔