بہت سے فنکار ایسے ہوتے ہیں جنہیں دیکھنے کیلئے لو گ بے تاب ہوتے ہیں اور انہیں مختلف کرداروں میں دیکھنے کے خواہشمند بھی نظر آتے ہیں ایسے فنکاروں میں ایک نام عفان وحید کا بھی ہے جنہوں نے اب تک جتنا بھی کام کیا ‘لوگوں کی داد ہی پائی اسی وجہ سے جب ہم ٹی وی کی جانب سے نئے ڈرامے دستخط کا اعلان کیا گیا لوگ یہ ڈرامہ دیکھنے کیلئے بے چین نظر آئے۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا
دستخط میں عفان وحید کے ساتھ امر خان ‘ مہر بانو ‘ نادیہ افغان ‘ تن من نیلو نیل سے شہرت یافتہ علی عمار ‘عذرا منصوراور توثیق حیدر اہم کردار ادا کررہے ہیں اس ڈرامہ سیریل کے رائٹر ایڈیشن ادریس مسیح ہیں جبکہ ڈائریکٹر عبداللہ بدینی ہیں،دستخط ایم ڈی پروڈکشنز کی پیش کش ہے۔ یہ ڈرامہ 17 اپریل سے آن ائیر کیاجائے گا۔
ایڈیشن ادریس مسیح کی تحریر کردہ اس سیریل کی کہانی کا مرکزی کردار یتیم تارہ ہے جو اپنے تایا زاد سلمان سے منسوب ہے لیکن سلمان کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
سلمان کی دلچسپی کا مرکز ایمن ہے ‘ جب اسے ایمن سے شادی کی کوئی امید نظر نہیں آتی تو وہ عین نکاح کے دن اپنے گھر سے بھاگ جاتا ہے۔ ایسی صورتحال میں تارہ کی شادی سلمان کے چھوٹے بھائی حمزہ سے کردی جاتی ہے ۔
آبیانہ اور فکس ٹیکس میں چھوٹ، 4ماہ مفت سٹوریج کی سہولت،گندم اور آٹا کی نقل وحمل پر پابندی ختم
تارہ اور حمزہ کا ایک دوسرے سے رشتہ بہن بھائی کی طرح کا ہے ‘ حمزہ تارہ سے عمر میں بھی چھوٹا ہے اس لئے یہ بے جوڑ رشتہ دونوں کیلئے امتحان بن کر رہ جاتا ہے۔
تارہ اور حمزہ کی شادی کے بعد سلمان گھر لوٹ آتا ہے ‘ والدین اس کی غلطی معاف کردیتے ہیں اور سلمان اپنی پسند ایمن سے شادی میں کامیاب ہوجاتا ہے۔
اس گھرانے میں تارہ بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے ۔ایمن کو اس بات کی بہت تکلیف ہوتی ہے ‘ وہ گھر میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش کرتی ہے ‘ اس کی یہ جلن اور حسد گھر کے ماحول میں خرابی کا باعث بننے لگتی ہے۔
ادھر تارہ اور حمزہ کے درمیان میاں بیوی والے روابط نہیں ہیں ‘ تارہ حمزہ کو چھوٹا سمجھ کر اس کی ذمہ داری اٹھاتی ہے لیکن گزرتے وقت کیساتھ حالات بدل جاتے ہیں ‘ وہ فطری طور پر حمزہ کی محبت میں گرفتار ہونے لگتی ہے لیکن حمزہ کے دل میں کچھ اور چل رہا ہے اور اس کے دل کی اس کشمکش سے کہانی ایک نیا موڑ لے لیتی ہے۔
امریکا نے چین پر 245 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
ایسی صورتحال میں سلمان کا کیا ری ایکشن ہوگا جو تارہ کو چھوڑنے پر شرمندہ ہے اور تارہ کیا کرے گی؟کیا وقت اس سے کوئی اور قربانی طلب کرے گا یا اسے اپنی قربانیوں کا صلہ مل جائے گا یہ جاننے کیلئے دیکھئے ڈرامہ سیریل دستخط جو 17 اپریل سے ہر جمعرات کی رات 8 بجے پیش کیا جائے گا۔