امریکی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد

امریکی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد


راولپنڈی: امریکی سفارت خانے کے وفد نے اڈیالہ جیل میں امریکی نژاد قیدی سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کے وفد کو جیل میں امریکی نژاد قیدی ظاہر ذاکر سے ملاقات کے لیے رسائی دی گئی تھی۔ جس کے لیے وفد اڈیالہ جیل پہنچا اور قیدی سے ملاقات کی۔

اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے پہنچنے والے وفد میں امریکی سفارت خانے کے اہلکار مائیکل پیٹرک، خاتون اہلکار ماریہ اور سکیورٹی آفیسر مہوش شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی اداروں میں بغاوت کو ہوا دینے والا پاکستان دشمن ہے، آرمی چیف

ذرائع نے بتایا کہ ظاہر ذاکر سے ملاقات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں کرائی گئی۔

امریکی نژاد قیدی ظاہر ذاکر سے ملاقات کا مقصد امریکی شہری کی خیریت دریافت کرنا اور قانونی مدد سے متعلق  بات چیت تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top