جتنی نظر آتی ہوں اندر سے اتنی مضبوط نہیں، علیزے شاہ

جتنی نظر آتی ہوں اندر سے اتنی مضبوط نہیں، علیزے شاہ


اداکارہ علیزے شاہ نے نفرت کرنے والوں سے دل سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہِ مہربانی نرم دل رہیں، ہرکوئی باہر سے جتنا مضبوط دکھائی دیتا ہے، اندرسے اتنا مضبوط نہیں ہوتا۔

اداکاری میں اپنے منفرد اندازاورکیوٹ لک سے ناظرین کا دل جیتنے والی علیزے شاہ اب سوشل میڈیا پر اپنے بولڈ انداز، خود اعتمادی اور تنقید کا سامنا کرنے والے رویے کی وجہ سے زیرِ بحث ہیں۔

اپنا غصہ گھر کے دروازے و لاک پرنکالتی ہوں، حرا مانی

حال ہی میں علیزے شاہ کو ان کے لباس اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیے جانے والے منصوبوں پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اکثر تبصروں میں ان کی ذاتی زندگی پرسوالات اٹھائے جاتے ہیں۔

علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام شیئرکیا ہےانہوں نے کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں کچھ بھی کروں، مجھے اس پرنفرت کیوں ملتی ہے؟ جو بھی کرتی ہوں، لوگ میرے خلاف ہو جاتے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top