موٹروے ایم4 امین پورکے قریب ٹرک نے پولیس پٹرولنگ موبائل کوٹکرماردی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں پولیس کے انسپکٹرشہید ہوگئے، ٹکرمارنے والے ٹرک ڈرائیورکوموقع پرگرفتارکرلیا۔
کرک ، ٹرالر اور وین میں خوفناک تصادم ، 10 افراد جاں بحق ، 8 زخمی
ترجمان پولیس نے بتایا کہ ڈرائیورکونیند آنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، شہید انسپکٹرروڈ استعمال کرنے والوں کوبریفنگ دے رہے تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دن کرک میں انڈس ہائی وئے پر لکی غنڈکی کے قریب ٹرالر نے مسافروین کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے تھے۔