سپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد نے کہا ہےکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی کی طرف گامزن ہے، پنجاب میں کئی ایسے منصوبے لے کے آئے ہیں یہاں ہر غریب کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
سپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد نے کہا کہ مسلم لیگ ن جب بھی برسراقتدار آئی ھے ملک کے چاروں صوبوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی سے ان کی بہنوں اور وکلا کی ملاقات ان کا حق ہے، رانا ثنا اللہ
انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ہے کسانوں کو بے یارومددگار نہیں چھوڑا جائے گا گندم کی خریداری کے سلسلے میں عوام اور کسان کیلئے بہتر منصوبہ لائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے اثرات شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی نظرآرہے ہیں۔
امن وامان کو بہتر بنانے کیلئے وزیر اعلی پنجاب نے ضلعی اور ڈویژن کے پولیس کےاعلی حکام کو ٹاسک دے دیا ہے حکومت قانوں کی بالادستی اورمیرٹ کی پالیسی کی جانب گامزن ہے فیصلے میرٹ پرہو رہے ہیں۔