اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکوکی نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری، اربوں روپے وصول کرلیے۔
آئیسکو کے تمام آپریشن سرکلز میں نادہندگان کیخلاف جاری کمپین کے دوران آئیسکو ریکوری فارمیشنز نے لاکھ سے زائد رننگ اورڈیڈ ڈیفالٹرزسے مجموعی طور پر6ارب 35 کروڑ 84لاکھ سے زائد کے واجبات وصول کر لئے ہیں۔
پنجاب میں قحط سالی کا خدشہ،نئے کار واش اسٹیشنز کے قیام پر پابندی عائد
چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان نے تمام فیلڈ فارمیشنز کو ہدایات جاری کئی ہیں کہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ صارفین سے بروقت اور سو فیصد بجلی بلوں کی ریکوری یقینی بنائیں اورسستی اور کوتاہی نا قابل برداشت ہو گئی۔
چیف ایگزیکٹو آئیسکو نے معزز صارفین سے درخواست کی ہے کہ بجلی کی سپلائی کے منقطع ہونے کی زحمت سے بچنے کیلئے بجلی کے بل بروقت جمع کروائیں۔