خیرپور، ہم نیوز کے نمائندہ اے ڈی شرکو نامعلوم ملزمان نے قتل کردیا

خیرپور، ہم نیوز کے نمائندہ اے ڈی شرکو نامعلوم ملزمان نے قتل کردیا


خیرپور، ٹھری میر واہ میں ہم نیوز کے نمائندے اے ڈی شرکو نامعلوم ملزمان نے قتل کردیا۔

اے ڈی شر ہم نیوز کے ساتھ 7 سال سے وابستہ تھے، پولیس کے مطابق لاش اسپتال منتقل کردی گئی، تحقیقات کی جارہی ہیں۔

کراچی، پولیس اہلکاروں پر علاقہ مکینوں کا ڈنڈوں سے تشدد، 2 اہلکار زخمی

وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجارنے قتل  کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی خیرپور سے رپورٹ طلب کر لی اورکہا کہ کرائم سین کو محفوظ اور دستیاب شواہد کے ذریعے تفتیش کو مؤثر اور کامیاب بنایا جائے۔

وزیرداخلہ نے ایس ایس پی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کے عہدیداروں اور ارکان کو اعتماد میں لیکرتفتیش کو آگے بڑھایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش کی پیشرفت اور ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ رکھا جائےاور ملزمان کو جلد گرفتارکرکے انصاف کے کہڑے میں لایا جائے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top