کراچی، بھٹو کالونی میں پولیس اہلکاروں پرعلاقہ مکینوں نے ڈندوں سے تشدد کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق 2 پولیس اہلکارزخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیئے گئے، گشت پر مامور اہلکار مشکوک شخص کا پیچھا کرتے ہوئے گلی میں داخل ہوئے۔
نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف کو ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کا سامنا
پولیس اہلکاروں کا مزید کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے اہلکاروں کو یرغمال بنا کرتشدد کانشانہ بنایا، پولیس اہلکاروں کو سر پر ڈنڈے لگنے سے چوٹیں آئی ہیں۔
زخمی پولیس اہلکاروں کوعباسی شہید اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اسپتال انتظامیہ کے مطابق اہلکاروں پر بدترین تشدد کیا گیا۔