وزیراعظم نے فٹبالر محمد ریاض کو امدادی چیک دیکر نوکری کا انتظام بھی کر دیا

وزیراعظم نے فٹبالر محمد ریاض کو امدادی چیک دیکر نوکری کا انتظام بھی کر دیا


وزیراعظم شہباز شرف نے پاکستانی فٹبالر محمد ریاض کو 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک دے کر ان کیلئے نوکری کا انتظام بھی کر دیا۔

وزیراعظم نے ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹبالر کی معاشی تنگ دستی کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم آفس بلایا، اس موقع پر وزیراعظم نے محمد ریاض کو کھیل جاری رکھنے اور پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا محمد ریاض کو سرکاری کوچ بھرتی کرنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے محمد ریاض سے کہا کہ آپ قوم کے ہونہار کھلاڑی ہیں اور آپ کا ٹیلنٹ ضائع نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم نے کہا کہ تمام وفاقی اداروں میں اپنے کھلاڑیوں کو نوکریاں دیں گے، باصلاحیت کھلاڑیوں کو نوکریاں دینے کی پالیسی بنا چکے ہیں۔

وزیراعظم کی جانب سے مالی تعاون پر فٹبالر محمد ریاض نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ ان کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر وزیراعظم نے انہیں ملاقات کے لئے بلا لیا تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top