شہریوں کیلئے روزگار کے مواقع، سندھ حکومت نے جاب پورٹل کا افتتاح کر دیا

شہریوں کیلئے روزگار کے مواقع، سندھ حکومت نے جاب پورٹل کا افتتاح کر دیا


سندھ حکومت نے شہریوں کو روزگار کے مواقع دینے کے لئے جاب پورٹل کا افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن اور بڑی تعداد میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں 65 یوتھ ہے، جاب پورٹل پر نہ صرف پڑھے لکھے افراد بلکہ ان پڑھ ہنر مند بھی اپنا سی وی ڈال سکتے ہیں۔

ذوالفقار بھٹو جونیئر کی سیاست میں آنے کی تیاریاں، تصدیق کر دی

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس پورٹل پر گورنمنٹ کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر کے ادارے بھی روزگار کے مواقع دیں گے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے آج جاب پورٹل لانچ کیا ہے۔صوبے کے نوجوان اس پورٹل پر رجسٹرڈ ہوں گے، انہوں نے کہا کہ مواقع اور ٹیلنٹ اکٹھے ہوں گے تو صوبہ ترقی کرے گا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نوکری دینے اور لینے والوں سے گزارش کروں گا کہ زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کریں۔

اس جاب پورٹل پر ایک سے 4 گریڈ کی نوکریوں کا اشتہار بھی دیں گے، 5سے 15 گریڈ کی نوکریاں آئی بی اے کے ذریعے دیتے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ شفاف طریقے سے نوکریاں دیں گے، عارضی نوکریوں کو بھی اس سسٹم کے ساتھ لنک کریں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top