پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش


پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش شروع ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق شورکوٹ، میانوالی اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوارہو گیا ہے اور آسمان پر گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی ہے کہ آج خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، شمالی بلو چستان اور بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہےدوسری جانب چلاس شہر اور گرد و نواح میں ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، دیامر کے دورافتادہ اورمضافاتی علاقوں میں بارش کے ساتھ برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بابوسر ٹاپ، بٹوگاہ ٹاپ، نانگا پربت، دیامر اور کوہستان میں بارشوں کا سلسلہ تھمنے کے بعد دوبارہ شروع ہو چکا ہے، پولیس نے مسافروں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top