خوراک میں بے احتیاطی معدے میں تیزابیت کا باعث، کھانے پینے میں معمولی پرہیز معدے کی تیزابیت سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارہ ہے۔
صحت مند زندگی کے لئے متوازن غذا کا استمعال انسان کو متعدد بیمعاریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے جیسکے لئے سب سے پہلے ہمیں اپنی خوراک پر توجہ دینی ہو گی۔
جس قدر خوراک بہتر ہو گی اسی قدر صحت بہتر ہو گی مختلف بیماریوں سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ ہمارا معدہ صحت مند ہو۔
کیونکہ زیادہ تربیماریاں معدے سے جنم لیتی ہیں جن کی وجہ معدے میں تیزابیت کا بڑھ جانا ہے۔
تیزابیت کو کنٹرول کرنے کے لئے ہم گھر میں موجود روز مرہ کے عام استمعال کی اشیاء اور موسمی پھلوں کا استمعال کر سکتے ہیں اور اپنی زندگی کوصحت مندانہ خوشگوار زندگی میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
عام طور پر معدے میں تیزابیت کی مقدار بڑھ جانے سے بدہضمی، پیٹ پھولنا، سینے میں جلن، متلی آنا جیسا احساس ہوتا ہے۔
ایسی علامات کی صورت میں تیزابیت کا مادہ غذائی آنت کے ذریعے منہ میں آنے لگتا ہے۔
ایسی حالت میں اچھی بات یہ ہیکہ گھر میں ہی کافی چیزیں موجود ہوتی ہیں جن کو استمعال کر کے تیزابیت کے بڑھتے ہوئے عمل کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
سونف
گھر میں سونف موجود ہے تو کھانے کے بعد کچھ مقدار میں سونف کو منہ میں ڈال کر چبائیں کیونکہ سونف میں اینی تھول مرکب ہوتا ہے جو ورم کو کم کرتے ہوئے تیزابیت کے اثر کو زائل کرتا ہے۔
ادرک
اسی طرح ادرک کا استمعال بھی معدے کی تیزابیت کو کم کرنے میں مفید ہے ادرک کے باریک سے ٹکڑے کومنہ میں چباتے رہیں یا چائے میں ڈال کر استمعال کرنے سے تیزابیت میں کمی واقع ہو گی اور پیٹ بھی نہیں پھولے گا۔
ایلویرا
ایلویرا کے استمعال سے معدے کی تیزابیت کو کنٹرول اور ورم کی وجہ سے درد کی شدت کو ختم کیا جاسکتا ہے اس مقصد کے لئے کھانے سے 30 منٹ قبل ایلویرا کا جوس لینے سے وٹامن ڈی کی کمی پوری ہو گی اور تیزابت بھی کنٹرول رہے گی۔
کیلا
اس مقصد کے لئے پھلوں میں کیلا کافی مفید ہے کیلے کے استمعال سے معدے میں تیزابیت نہیں ہو گی۔
کھجور
کھجور کا استمعال جسم میں توانی فراہم کرنے میں اور تیزابیت کو کنٹرول کرنے میں حیران کن نتائج دیتا ہے۔
ناریل کاپانی
ناریل پانی کا استمعال ٹھنڈک کا احساس دلاتا ہے دن میں دو مرتبہ ناریل پانی پینے سے معدے میں تیزابت کی مقدار کنٹرول رہتی ہے اور جگر کے لئے بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔
زیرہ
زیرہ کے استمعال سے بھی معدے کی تیزابیت کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے اس کو کھانے میں یا چائے کے ساتھ استمعال کرنے سے مفید کن نتائج ملتے ہیں۔
سیب کا سرکہ
سیب کے سرکہ کا استمعال بھی معدے کی تیزابیت کے لئے مفید ہے کھانے سے قبل ایک کھانے کا چمچ پانی کے گلاس میں ڈال کر پینے سے معدے میں تیزابیت نہیں ہو گی۔
بادام
بادام کیلشیئم کے حصول کا موثر ذریعہ ہے بادام کا استمعال معدے میں تیزابیت کی کمی میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ رمضان میں افطاری کے وقت بے احتیاطی پیٹ پھولنے اور گیس کا سبب بنتی ہے ۔چند بادام رات کو پانی میں بھگو دیں اور نہار منہ کھا لیں اس سے گیس اور تیزابیت سے نجات ملے گی۔
ہلدی
ہلدی کا استمعال بھی معدے کی تیزابیت کے لئے موثر ہے اسکی معمولی سی مقدار کھانے میں استمعال کریں یا چائے میں ڈال کر استمعال کرنے سے تیزابیت میں کمی کا احساس ہو گا۔