مولانا فضل الرحمان کے تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی

مولانا فضل الرحمان کے تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہ اپوزیشن گرینڈ الائنس پر کافی پیش رفت ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہمیں دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، وفاقی حکومت کی افغانستان کے حوالے سے کیا پالیسی ہے؟ اس وقت وزیر خارجہ کو کابل میں ہونا چاہیے تھا، وہ اسلام آباد میں بیٹھ کر بیانات دے رہے ہیں۔

ایسے اختلافات نہیں جس کی وجہ سے پارٹی ٹوٹ جائے، شوکت یوسفزئی

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ہمارے سیاسی اختلافات تھے اب ان سے کافی معاملات بہتر ہوچکے ہیں، ہمارا ان سے ملنا جلنا بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اپنا لائحہ عمل بھی جلد دے گی، ہم نیا الیکشن کروانے کےلیے تیار ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top