سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی

سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی


سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی اور 2 بارود سے بھری گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرائیں۔6 خوارج کومختلف انٹری پوائنٹس پر موجود سیکیورٹی عملہ نے ہلاک کیا۔

انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے باقی ہشت گردوں کو محصور کر لیا، بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے سے قریبی مسجد کو نقصان پہنچا جب کہ گھر کی چھت منہدم ہونے سے معصوم لوگوں کے زخمی اور شہادتوں کی اطلاعات  ہیں۔

افغانستان کی سرزمین دہشتگردوں کیلئے جنت بن چکی، سیکیورٹی ذرائع

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا تمام خارجیوں کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top