سری نگر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے سرینہ ہوٹل روڈ دونوں اطراف سے تا حکم ثانی

سری نگر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے سرینہ ہوٹل روڈ دونوں اطراف سے تا حکم ثانی


لاء اینڈ آرڈر کے پیش نظر سری نگر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے سرینہ ہوٹل روڈ دونوں اطراف سے تا حکم ثانی ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ زون کے باقی تمام داخلی و خارجی راستے کھلے ہوں گے، فیض آباد سے آنے والے جناح ایونیو استعمال کریں۔

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی

کلب روڈ سے آبپارہ اور ریڈ زون والی ٹریفک فیض آباد لوپ کا استعمال کرتے ہوئے جناح ایونیو انڈر پاس سے مارگلہ روڈ استعمال کرے،اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق بہارہ کہو سے آنے والی ٹریفک کلب روڈ، فیض آباد ایکسپریس ہائی وے کا استعمال کرے۔

آبپارہ سے بہارہ کہو جانے والی ٹریفک شکر پڑیاں روڈ استعمال کرے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مزید معلومات کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن نمبر اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کے دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فالو کریں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top