352 رنز کا ہدف عبور، آسٹریلیا نے نئی تاریخ رقم کردی

352 رنز کا ہدف عبور، آسٹریلیا نے نئی تاریخ رقم کردی


آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کا 352 رنز کا ہدف عبور کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔

انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنائے تھے جواب میں آسٹریلیا نے ہدف 47.3 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

انگلینڈکو شکست دے کر آسٹریلیا کی ٹیم آئی سی سی ون ڈے ایونٹس کی تاریخ میں 350 سے زائدکا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے، اس سے قبل آئی سی سی کے کسی ون ڈے ٹورنامنٹ میں اتنا بڑا ہدف عبور نہیں کیا جاسکا۔

اس کے علاوہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ بنا دیا۔

لاہور میں کھیلےگئے میچ میں دونوں ٹیموں نے مشترکہ طور پر 707 رنز اسکور کیے۔

اس سے قبل 2017 میں بھارت اور سری لنکا کے میچ میں مجموعی طور پر 643 رنز بنے تھے۔

آج کے میچ میں چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں انگلینڈ 350 رنز بنانے والی پہلی ٹیم بنی جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم ٹورنامنٹ کی تاریخ میں 350 سے زائد کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

اس کے علاوہ آج آسٹریلیا نے ون ڈے کرکٹ میں اپنا دوسرا بڑا ہدف حاصل کیا ہے، آسٹریلیا نے 2019 میں بھارت کے خلاف 359 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا تھا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top