ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی


محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان میں داخل ہو گیا ہے، جھل مگسی،گنداواہ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ زیارت اور گرد و نواح میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

زیارت میں برفباری کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا، زیارت، زیرو پوائنٹ، چکور تنگی، ملی گٹ اور سڑی کے مقام پر برفباری ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم کوئٹہ، زیارت، قلات، بارکھان، موسیٰ خیل، ژوب، قلعہ عبداللہ، چمن،سبی، قلات،خضدار، پشین اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ ، پولیس نے اضافی ناکے لگا دیئے

شام یا رات میں راولپنڈی، جہلم، منگلا، اٹک، سرگودھا، میانوالی، بھکر، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اس دوران ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، تونسہ شریف، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔

چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اس دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ میں بعض مقامات پر شدید برفباری بھی ہو سکتی ہے۔ کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم سرد اوراور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ اس دوران وادی نیلم، استور، سکردو اورہنزہ میں بعض مقامات پر شدید برفباری بھی ہو سکتی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top