جنوبی وزیرستان میں آپریشن،30 خوارج ہلاک

جنوبی وزیرستان میں آپریشن،30 خوارج ہلاک


جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سراروغہ میں خفیہ آپریشن کیا،علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی ختم کرنے کے لیےپرعزم ہیں۔

وزیراعظم نے جنوبی وزیرستان میں 30خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا،انہوں نے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔

دہشتگردی کے مکمل سدباب کے ہدف کے قریب تر جا رہے ہیں،دہشتگردی کے خاتمے کیلئےحکومت اور سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر سرگرم ہیں۔

صدر مملکت نے بھی جنوبی وزیرستان میں 30خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسزکوخراج تحسین پیش کیا،انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہیں۔

پوری قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہے،دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top